وہاڑی: ڈسٹرکٹ کوارڈنیشن آفیسر وہاڑی جواد اکرم نے کہا ہے کہ پولیو ایک مہلک اور لاعلاج مرض ہے والدین کی معمولی سی کوتاہی ان کے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے دوچار کر سکتی ہے اس لئے والدین اپنے بچوں کے محفوط مستقبل کی خاطر پولیو مہم کے دوران اپنے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے ضرور پلائیں انہوں نے یہ بات اپنے کمیٹی روم میں 29 ستمبر سے شروع ہونے والی چار روزہ پولیو مہم کے انتظامات کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹرافضل بشیر ، ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر نعیم صادق ملہی، اے سی میلسی محمد یاض،عالمی ادارہ صحت کے نما ئندے ڈاکٹر عابد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن رانا شاہد، ڈاکٹر جا وید خالد، ڈاکٹر راﺅ خلیل ،ڈاکٹر احمد فراز، ڈاکٹر فیض سلیم ، ڈاکٹر مقصود چودھری ،ایس او شہزاد محمود، ڈی او سو شل ویلیفئر اظہر اختر ،ٹی ایم او میلسی چودھری نعیم، ٹی ایم او وہاڑی میا ں اظہر، ڈی او بہبود آبادی را ؤ راشد حفیظ ، پی آر ایس پی کے عامر قریشی، اور ڈی ایس وی محمد اظہر بٹ اور ذوالفقار شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کواردینیشن آفیسر جواد اکرم نے کہا کہ محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ ادارے پولیو مہم کو قومی فریضہ کے طور پر انجام دیں اور پولیو سٹاف کی کسی قسم کی کوتاہی کو نظر انداز نہ کیا جائے انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ دریائی علاقوں‘ بھٹہ خشت‘ خانہ بدوشوں اور پختون آبادیوں میں خصوصی طور پرتوجہ دی جائے اور دشوار علاقوں میں خصوصی طور پر پولیو ٹیموں کی کارکردگی کو مانیٹر کیا جائے مختلف مکاتب فکر کے علمائے اکرام بھی پولیو ویکسین کی اہمیت کو اجاگر کریں انہوں نے کہا کہ اگر کسی علاقہ میں والدین پولیو ٹیموں سے تعاون نہ کریں تو اس بارے میں فوری متعلقہ پولیس اسٹیشن کو اطلاع دی جائے جہاں پہلے ہی پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری والدین کے خلاف کارروائی کے بارے میں ہدایات بھجوائی جاچکی ہیں اجلاس کے دوران ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر افضل بشیر نے بتایا کہ اس مہم کے دوران ضلع بھر کے4لا کھ 99ہزار 722پا نچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے اس مقصد کے لیے1215ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں اور ان کی تربیت کا کام جاری ہے ان میں سے1021ٹیمیں گھر گھر جا کر 102ٹیمیں بس، ویگن اسٹینڈزاسٹاپس، ریلوے اسٹیشنز اور92 ٹیمیں مختلف سرکاری ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں میں پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کا فریضہ انجام دیں گی انہوں نے کہا کہ اگر کسی علاقہ میں پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیم نہ پہنچے یا کوئی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے رہ جائے تو ٹال فری نمبر080012012 پر مفت کال کے ذریعے اطلاع دیں۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔