بورے والا : دو مختلف واقعات میں خاتون اغواء، نوجوان لڑکی سے زیادتی کی کوشش ناکام، پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق چک نمبر 277ای بی کے رہائشی محمد حیات پڑھیار کی بیوی لبنیٰ بی بی کو گذشتہ روز اسی گاﺅںکا رہائشی مبینہ ملزم محمد رفیق اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کار میں ڈال کر فرار ہو گیا جبکہ محمد اشر ف جٹ سکنہ 415 ای بی کی بھانجی مسماة یاسمین گذشتہ روز اپنے گھر میں اکیلی تھی کہ ملزم محمد عمران اس کے گھر میں داخل ہو گیا اور اس سے گن پوائنٹ پر مبینہ زیادتی کی کوشش جبکہ اس کے دیگر دو ساتھی باہر پہرا دیتے رہے پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔