وہاڑی : پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے مسز شمیلہ اسلم نے کہا ہے کہ فولادی عزم کسی بھی مشکل پر قابو پانے میں مددگار ہے ڈ ینگی جیسے مہلک مرض سے لڑنے کے لئے خوفزدہ قوم کو وزیراعلیٰ پنجاب کی شبانہ روز کاوشوں نے نیا حوصلہ دیا ہے اور اب عوام اس مہلک اور جان لیوا مرض کے خاتمہ کے لئے بے خوف تیار دکھائی د یتے ہیں یہ بات انہوں نے سوشل ویلفئیر آفس میں انسداد ڈینگی کے حوالہ سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈی او سوشل ویلفیئررائے اختر اظہر، ڈی او ماحولیات رانا صفدر علی، ڈی او بہبود آبادی را ؤ راشد حفیظ، ڈی او لیبر کاشف عزیز، سماجی تنظیموں کی عہدیدار خواتین ، نوشین ملک ، عظمی سلیم ، صبوحی حسن،ابرار حمیدی موجود تھے ایم پی اے مسز شمیلہ اسلم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کو انسداد ڈےنگی کے حوالہ سے احتیاطی تدابیر سے آگاہی دینا چاہیے کیونکہ نوجوان اور بچے جس مہم میں شامل ہو جائیں اس کی سو فیصد کامیابی کے امکانات روشن ہوتے ہیں ڈی او سوشل ویلفیئر رائے اختر اظہر ، ڈی او ماحولیات رانا صفدر علی ، ڈی او بہبود آبادی راؤ راشد حفیظ اور ڈی او لیبر کاشف عزیز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی کی افزائش کے لئے ہمیں ایسے مقامات پر توجہ دینا چاہیے جہاں کسی وجہ سے صاف پانی کھڑا رہنے کے امکانات ہوں انہوں نے ڈینگی بخار کی صورت میں مستند معالج کے پاس جانے اور غیر ضروری طور پر از خود ادویات کے استعمال سے گریزکی ہدایت کی ۔ سیمینار کے اختتام پر سوشل ویلفیئر دفتر سے ایک آگہی واک ہوئی جس میں شرکاء نے بینر اور کتبے اٹھا رکھے تھے دریں اثناء ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی، محکمہ زراعت، مارکیٹ کمیٹی سمیت تمام سرکاری اداروں میں انسداد ڈینگی ڈے منایا گیا اور تمام دفاتر کھلے رہے دفاتر کی مکمل طور پر صفائی کی گئی اور ڈ ینگی کے انسداد اور وائرس حملہ کی صورت میں احتیاطی تدابیر بارے آگاہی دی گئی۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔