بورے والا: نامعلوم چور سابق سیکرٹری بار کے شوروم کے تالے توڑ کر موٹر سائیکلوں کے کاغذات، نقدی اور ہزاروں روپے مالیت کا سامان چوری کر کے فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق سابق سیکرٹری بوریوالا بار ندیم انور چوہدری ایڈوکیٹ نے وہاڑی بازارمیں موٹر سائیکلوں کا اتحاد ٹریڈرز کے نام سے شوروم بنا رکھا ہے وہ گذشتہ شب اپنے ملازم محمد رضوان کے ہمراہ شوروم بند کرکے چلا گیا دوسرے روز وہ شوروم پر پہنچا تو شٹرگیٹ کے تالے ٹو ٹے ہوئے تھے اور شوروم میں درازوں کے تالے توڑے ہوئے تھے پڑتال کرنے پر معلوم ہوا کہ نامعلوم چور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن کا پیاں 100عدد، اوپن لیٹر 91عدد، 400چابیاں، موٹرسائیکلوں کی 10عدد نئی بٹیریاں سپیئر پارٹس جن کی مالیت 15ہزار روپے اور نقدی چوری کرکے لے گئے ہیں مقدمہ کے اندراج کے لئے تھانہ ماڈل ٹاﺅن میں درخواست دے دی ہے ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔