بورے والا: مقامی ڈاکٹرز نے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی کال پر ہونے والی ہڑتال انسانی ہمدردی کی بناء پر ختم کر دی۔ تفصیلات کے مطابق بوریوالا میں ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی میں مبینہ طور پرچار بچوں کی ہلاکت پر ایم ایس سمیت ڈاکٹر ز اور عملہ کے خلاف قتل کی ایف آئی آر درج ہونے کے خلاف پی ایم اے کی کال پر ڈاکٹروں نے اپنے نجی اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں ہڑتال کر دی تھی جو کہ آج انسانی ہمدردی کی بنا ءپر ڈاکٹر وں نے ختم کر دی ہے نجی ہسپتالوں میں مریضوں کا علاج معالجہ اور آپریشن شروع کر دیئے گئے شہریوں نے ڈاکٹر وں کے مثبت اقدام کو سراہااور واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔