بورے والا: بورے والا ٹریکرز اور فوٹو گرافی کلب کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں عالمی یوم سیاحت کے موقع پر تقریب منعقد ہوئی اس موقع پر بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹریکر ڈاکٹر محمد احسن نے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے بین الاقوامی سیاح پاکستان کا رخ نہیں کر رہے ہیں جبکہ دنیا کی8 ہزار میٹر سے بلند 14چوٹیوں میں سےچار پاکستان میں واقع ہیں اس لحاظ سے پاکستان دنیا کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے ہمارے ملک میں دنیا کی حسین ترین وادیاں اور قدرتی جھیلیں موجود ہیں لیکن امن و امان کی صورتحال اور سیاحتی مقامات پر سہولتوں کے فقدان کی وجہ سے ہمارا ملک ایک خطیر زرِ مبادلہ سے محروم ہو رہا ہے ۔تقریب سے بوریوالا ٹریکرزکلب کے صدر ڈاکٹر شاہد اقبال،ڈاکٹر محمد اقبال ہما،صدر لاہور فوٹو گرافی کلب مسعود احمد خاں،عبدالرزاق وینس،طارق حمید سلمانی، میاں محمد شاہد، شیخ محمد عامر،مظہر فرید، شیخ محمد سلمان، محمد شاہد سبحانی، مجاہد قاسمی اور ملک بھر سے ٹریکرز، فوٹو گرافرز اور سیاحوں نے شرکت کی تقریب میں ٹریکنگ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو بورے والا ٹریکرز کلب کی جانب سے شیلڈ تقسیم کی گئیں۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔