Pages - Menu

اتوار، 28 ستمبر، 2014

کسان اتحاد کے ضلعی صدر نے درجنوں کارکنان کے ہمراہ تحصیل کمپلیکس میں تحصیلدار کے دفتر پر دھاوا بول کر گھیراﺅ کر لیا

بورے والا: کسان اتحاد کے ضلعی صدر نے درجنوں کارکنان کے ہمراہ تحصیل کمپلیکس میں تحصیلدار کے دفتر پر دھاوا بول کر گھیراﺅ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق کسان اتحاد کے ضلعی صدر ملک ذوالفقار اعوان نے گذشتہ روز الیاس جملیرا، رانا محمد صفدر، ندیم سجاد، مہران، محبو ب احمد، محمد الیاس گل، اجمل، محمد یار اور دیگردرجنوں کسان اتحاد کے کارکنا ن کے ہمراہ تحصیل کمپلیکس میں واقع تحصیلدار رانا اعجا ز احمد کے دفتر میں زبردستی داخل ہو گئے مگر تحصیلدا ر سرکاری کام کے سلسلہ میں اپنے دفتر سے باہر گیا ہوا تھا کسانوں نے دفتر کا گھیراﺅ کر لیا دفتر میں تحصیلدار کا ریڈر اور دیگر عملہ موجود تھا ا س مو قع پر کسان اتحاد کے ضلعی صدر ملک ذوالفقار اعوان نے تحصیلدار کے عملہ کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ تحصیلدار کسانوں کے کام بلا تاخیر کریں اور کسان اتحا د کے ممبر محمد الیاس گل کے عزیز چک نمبر 295ای بی کے رہائشی متوفی محمد اشر ف گل کے وارثان کا درست تعین کر کے وراثتی انتقال کی تصدیق کریں ورنہ کسان راست اقدام اٹھا نے پر مجبور ہو جائیں گے انہوں نے کہا کہ وہ دوبارہ پھر تحصیلدار کے دفتر کا گھراﺅ کر یں گے اور اپنے مطالبات منظور ہونے تک یہ سلسلہ جاری رکھیں گے جبکہ تحصیلدار کے ریڈر محمد وسیم کے مطابق انہوںنے کبھی کوئی غلط انتقال تصدیق نہ کیا ہے کسان اتحاد کے نمائندے اختیار ات میں مداخلت کر رہے ہیں ۔متوفی محمداشر ف کے وارثان کی تصدیق کےلئے وہ یونین کونسل کے دفتر میں گئے اور انہوں نے عوام الناس میںا علانات بھی کروائے نمبردار کی تصدیق کے بعد وارثتی انتقال تصدیق کرتے ہیںاور متذکرہ وارثتی انتقال کے حوالہ سے ایک فریق نے سول عدالت میں دعویٰ دائر کر رکھا ہے ۔

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔