بورے والا: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب آج بھی پیپلز پارٹی کا مضبو ط قلعہ ہے کیونکہ پارٹی کی جڑیں عوام میں ہیں ۔شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے ہمیشہ غریب اور پسے ہوئے عوام کی نمائندگی کی ۔ جنوبی پنجا ب میں حالیہ سیلاب سے ہو نے والے جانی و مالی نقصان پر انہیںدلی افسوس ہے پارٹی عہد یداران و کارکنا ن مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین سیلا ب کے دکھ میں برابر شریک ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ملتان کے علاقہ شیر شاہ اور محمد والا بند میں سیلابی علاقے کے دورہ کے موقع پر پیپلز پارٹی کی راہنماسابق ممبر قومی اسمبلی محترمہ نتاشہ دولتانہ سے گفتگو کر تے ہوئے کیا اس موقع پیپلز پارٹی کے ضلع صدر محمود حیات ٹوچی خان، نتاشہ دولتانہ کے شوہر میاں محمد طلحہٰ اور ضلعی رہنما خرم فرید خاکوانی بھی موجود تھے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایک طرف ملک بالخصوص پنجاب تاریخ کے بد ترین سیلاب کی زد میں ہے دوسری طرف بعض طالع آزما سیاستدان اپنے حامیوں کو اسلام آباد دھرنے میں تختہ مشق بنائے ہوئے ہیں اور دنیا میں پاکستان کی بدنامی ہو رہی ہے پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کے کسی پروگرام کا نہ حصہ بنے گی اور نہ ہی ایسے اقدامات کی حمایت کرے گی ۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ عید الا ضحی کے فوراََ بعد لاہور میں اپنی رہائش منتقل کر کے سیاسی سر گرمیوں کا آغاز کریں گے اور پارٹی کے منتشر ورکروں کو اکھٹا کر کے تنظیم نو کی جائے گی اور عوامی رابطہ مہم کا آغاز ضلع وہاڑی سے کیا جائے گا بلاول بھٹو زرداری نے محترمہ نتاشہ دولتانہ کی وہاڑی دورہ کی دعوت قبول کر تے ہوئے کیا کہ ان کے بھائی شہید میاں عظیم دولتانہ سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری کی پیپلز پارٹی سے وابستگی اور علاقے کی عوامی خدمات قابل ستائش ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔