بورے والا: متنازعہ مکان پر قبضہ کرنے کےلئے قبضہ گروپ کے 13 افراد کی فائرنگ علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملتان روڈ محمدنگر گلی نمبر 9 کا رہائشی منظور احمد 5مرلہ مکان کا 36سال سے قابض ہے اور اس جگہ پر اس نے بھینسیں وغیر ہ بھی رکھی ہوئی ہیںاس کے قریبی عزیز منظور ،گلزار وغیرہ بھی اس مکان میں حصے کے دعوٰیدار ہیں گذشتہ روز انہوں نے علاقہ کے جواریوں کے ایک گروپ جو کہ مکانوں پر قبضے بھی کر تے ہیں اس گروپ میں شامل 13سے زائد مسلح افراد کے ساتھ مکان پر قبضہ کرنے کےلئے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے ملتان روڈ پر شدید خوف ہراس پھیل گیا قبضہ گروپ کے تشدد سے سلمیٰ بی بی اور قاسم وغیر ہ زخمی ہو گئے ۔ مکان کی دیواروں پر گولیوں کے واضح نشانات اور گولیوں کے خول بھی موجود تھے ۔ اہل علاقہ نے 15پر پولیس کو اطلا ع دی ڈی ایس پی ذوالفقار علی سندرانہ اور تھانہ ماڈل ٹاﺅن کی پولیس موقع پر پہنچ کر تین مسلح افراد کو آتشیں اسلحہ سمیت حراست میں لیا ہے اورپولیس وقوعہ کے بارے میں مصروف تفتیش ہے۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔