بورے والا: قومی رضا کار کے مکان پر قائم برائی کے اڈے پر پولیس نے چھا پہ مار کر مشکوک جوڑے کو حراست میں لے لیا مک مکا کے بعد جوڑے کو تھانہ سے رہا کر دیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق تھانہ سٹی کی حدود میں واقع آبادی مجاہد کالونی کے محلہ عید گاہ میں قومی رضا کار محمد شہباز کے مکان پر 15کی کا ل پر تھانہ سٹی پولیس اور موٹرسائیکلوں پر سوار محافظ فورس کے جوانوں نے چھاپہ مار کر ایک مشکوک جوڑ ے کو حراست میں لے لیا مقامی لوگ وہاں پر کافی تعداد میں اکھٹے ہوگئے تو پولیس جوڑ ے کو تھانہ سٹی میں لے آئی جہاں پر بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے ایک لاکھ روپے رشوت لیکر جوڑے کوچھوڑ دیا مجاہد کالونی کے شہریوں نے ڈی پی او وہاڑی سے واقعہ کی انکوائری کا مطالبہ کیا ہے جبکہ ایک دوسرے واقعہ میں محافظ فورس کی جوانوں نے گذشتہ روز اپنے مخبروں کی اطلاع پر کینال ویو میں ایک پولیس افسر کے کرایہ کے خالی مکان کے باہر سے گھیر لیا اور مشکوک جوڑ ے کو تھانے میں لے جا کر مقدمہ درج کرنے کا خوف دلا کر 18ہزارروپے رشوت لیکر موقع پر ہی چھوڑ دیا محافظ فورس کے اہلکاروں نے مقامی آبادی سے چند افراد کو اپنے ساتھ ملایا ہو اہے جو تھانے میں اطلاع کرنے کی بجائے اہلکاروں کو موبائل فون پر بلا لیتے ہیں اور خود بھی درمیان میں شامل ہو کر مک مکا کروا دیتے ہیں اور پولیس کو ملنے والی رشو ت سے اپنا حصہ وصول کر لیتے ہیں انہوں نے اس دھندے کو کمائی کا ذریعہ بنایا ہوا ہے پولیس کے یہ محافظ اپنی توجہ مجرمان کو پکڑ نے کی بجائے اس کا م پر مرکوز کی ہوئی ہے شہریوں نے ڈی پی او وہاڑی اور ڈی ایس پی بوریوالا سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔