Pages - Menu

ہفتہ، 27 ستمبر، 2014

تھانہ ماڈل ٹاﺅن پولیس نے شہری کو فون کر کے پانچ لاکھ روپے بھتہ ادا نہ کرنے پر سنگین نتائج اور بچے کواغواء کرنے کی دھمکیاں دینے کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

بورے والا: تھانہ ماڈل ٹاﺅن پولیس نے شہری کو فون کر کے پانچ لاکھ روپے بھتہ ادا نہ کرنے پر سنگین نتائج اور بچے کواغواء کرنے کی دھمکیاں دینے کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کےمطابق سیلمان ٹاﺅن بوریوالا کے رہائشی ملک عبدالرشید نے بتایا کہ25ستمبر کو اس کے موبائل فون پر ایس ایم ایس آیا اور اگلے روز موبائل پر کال آئی توفون کرنے والے نے اپنا نام محمد اعظم سکنہ ملکہ ہانس پاکپتن بتایا اور کہا کہ اس کا تعلق بہت بڑے گروہ سے ہے آپ 5 لاکھ روپے بھتہ دیں ورنہ تمہیں زندہ نہیں چھوڑیں گے انکار پر بچے اغواءکرنے کی دھمکیاں دیں. پولیس تھانہ ماڈل ٹاﺅن نے ملکہ ہانس کے رہائشی نذر خان ولد حیدر خان اور دو دیگر ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 25 ڈی ٹیلی گراف ایکٹ اور 386 پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔