بورے والا: چھ سال قبل پسند کی شاد ی کرنے والی عورت کو میکّے کے تین مسلح افراد کی قتل کر نے کی کوشش ۔ تفصیلات کے مطابق شفقت حسین بھٹی سکنہ 423ای بی نے چھ سال قبل پروین مختار سکنہ چک نمبر 53/12L سے پسند کی شادی کی اور اس کے بطن سے ایک بچہ پیدا ہوا گذشتہ روز اس کے میکے والے مختار احمد، نوا ز، محمد رفیق جو کہ اس شادی سے ناخوش تھے مسلح ہو کر اس کے گھر میں زبردستی داخل ہو گئے اور بیوی پروین کو قتل کرنے کےلئے اس پر فائرنگ کر دی جس نے لیٹ کر اپنی جان بچائی فائرنگ آواز سن کر دیگر اہل دیہہ آ گئے جنہوں نے ملزمان کے چنگل سے آزاد کروایا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔