نامعلوم افراد نے سکول کے طالب علم کو اغواء کرلیا
بورے والا: نامعلوم افراد نے سکول کے طالب علم کو اغواءکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سول پارک کے رہائشی محمد رزاق کا 14سالہ بیٹا طلحہ رزاق گذشتہ روز تعلیم کے حصول کےلئے اپنے سکول گیا مگر واپس نہ آیا والدین نے تلاش شروع کی تو پتہ چلا کہ نامعلوم افراد اسے اغواءکر کے لے گئے ہیں ۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے
مقدمہ کی پیر وی کرنے پر شہری کو قتل کی دھمکیاں
بورے والا: مقدمہ کی پیر وی کرنے پر شہری کو قتل کی دھمکیاں۔ تفصیلات کے مطابق زاہد آباد کے رہائشی ایاز احمد چیمہ کی چک نمبر41کے بی کے رہائشی راجہ وغیرہ کے ساتھ مقدمہ بازی چلی آرہی تھی گذشتہ روز راجہ نے ایا ز احمد کو مقدمہ کی پیر وی سے روکنے کےلئے قتل کی دھمکیاں دیں ۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
بااثر زمیندار نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ خاتون کو زبردستی گھر سے اغواءکر لیا
بورے والا: بااثر زمیندار نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ خاتون کو زبردستی گھر سے اغواءکر لیا۔ تفصیلات کے مطابق نذیر احمد بھٹی سکنہ موضع سلدیرا کی بیٹی نسرین بی بی جسکی عمر 27سال ہے اپنے گھر میں اکیلی موجود تھی کہ بااثر زمیندار عثمان چیڈو اپنے دیگر سات ساتھیوں کے ہمراہ اسے اغواءکرکے لے گیا اور گھر سے ایک موٹر سائیکل بھی چور ی کر لی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔