Pages - Menu

اتوار، 14 ستمبر، 2014

ملتان روڈ پر مسافر ڈالہ کی لکڑی سے بھری بیل گاڑی سے ٹکر، چھ بچوں کا باپ تاجر موقع پرجاں بحق

بورے والا: مسافر ڈالہ کی لکڑی سے بھری بیل گاڑی سے ٹکر، چھ بچوں کا باپ تاجر موقع پرجاں بحق۔ تفصیلات کےمطابق چک نمبر 291 ای بی کا رہائشی چوہدری عبدالغفار آرائیں جو کہ چھ بچوں کا باپ تھا اور اس نے لڈن میں جنرل سٹور کی دوکان بنائی ہوئی تھی گذشتہ سے پیوستہ صبح 4 بجے کے قریب مسافر ڈالہ پر سوار ہوکر وہاڑی سے بوریوالا اپنے گھر آرہا تھا کہ راستہ میں ان کا ڈالہ بیل گاڑی جس کے اوپر لکڑیاں لدھی ہوئی تھیں اس سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں عبدالغفار موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا بتایا جاتا ہےعبدالغفار اپنے معصوم بچے کو ملتان میں چیک اپ کروانے کےلئے اپنے گھر بوریوالا آرہا تھا کہ موت اسے آہ لیا۔


0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔