Pages - Menu

پیر، 8 ستمبر، 2014

ٹی ایم اے کی فنڈز سے لاہور روڈ کے ساتھ بچھائی جانے والی سیوریج لائن میں نا قص میٹریل کا استعمال لاکھوں روپے ضا ئع ہونے کا خطرہ


بورے والا: ٹی ایم اے کی فنڈز سے لاہور روڈ کے ساتھ بچھائی جانے والی سیوریج لائن میں نا قص میٹریل کا استعمال لاکھوں روپے ضا ئع ہونے کا خطرہ پیداہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور روڈ پر اڈا فوارہ چوک سے ممبر قومی اسمبلی سید ساجد مہدی سلیم شاہ کی رہائش گاہ تک بچھائی جانے والی سیوریج لائن پر ٹی ایم اے کے انجینئرز کی عدم دلچسپی اور دیگر حکام کی مبینہ ملی بھگت سے ٹھیکیدار ناقص میٹریل کا استعمال کر رہا ہے پائپوں کے نیچے بجر ی اور جوڑوں پر سیمٹ کی پوری مقدار استعمال نہیں ہو رہی ہے بارش کے پانی سے مٹی کی بہت بڑی مقدار پائپوں میں داخل ہونے سے پائپ بند ہو گئے ہیں تعمیری ملبہ بھی مین ہولوں کے اندر موجود ہے جس سے سیوریج کا پانی پائپوںمیں آگے جانے کی بجائے نیچے زمین میں جذب ہو رہاہے نزدیکی عمارتوں کو شدید خطرہ لاحق ہونے کا اندیشہ ہو چکا ہے ملحقہ رہائیشیوں محمد اشر ف، مرزا ندیم ،محمد خالق ،محمد سجاد و دیگر نے کہا کہ غیر معیاری تعمیر کی ٹی ایم اے نے متعلقہ حکام کو شکایت بھی کی ہے مگر کوئی شنوائی نہ ہوسکی ہے جبکہ ٹی ایم اے حکام نے بتایا کہ سیور لائن اصلی ٹھیکیدار کی بجائے پٹی ٹھیکیدار بچھارہا ہے اوورسیئر ز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی نگرانی میں مطلوبہ معیار کے مطابق کام کر وائے ۔

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔