بورے والا: ٹی ایم اے بوریوالا کے زیر اہتمام اینٹی ڈینگی ڈے منایا گیا، ٹی ایم اے کے تمام ذیلی دفاتر اور برانچیں فائر بریگیڈ آفس سٹور ز کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر دفاتر سب تحصیل گگو منڈی ڈسپوزل ورکس ،تحصیل کمپلیکس بوریوالا کی خصوصی صفائی کر ائی گئی اور فوگنگ سپر ے کی گئی اور مچھروں کی افزائش کا باعث بننے والے کھڑے پانی کو خشک کیا گیا اور دوائی ڈالی گئی ٹی ایم اے کی خصوصی ٹیموں نے اسسٹنٹ کمشنر ایڈ منسٹریٹر ٹی ایم اے سیف اللہ ساجد کی زیر نگرانی ٹی ایم او رنا شاہد احمد ،ٹی او آئی اینڈ ایس ملک منظور احمد ٹی او آر ملک غلام جیلانی اور چیف آفیسر نثا ر احمد چوہدری کی زیر قیادت عملہ کی ٹیموں نے تمام دفاتر کی چھتوں کی صفائی کروائی اور شہربھر کے قبر ستان میں پرندوں کے پینے کے پانی والے برتن توڑے گئے اسسٹنٹ کمشنر سیف اللہ ساجد نے بتایا کہ موسم برسات اور سیلاب کے متو قع خطرات سے بچاﺅ کےلئے تمام ضروری اقدامات کئے گئے ہیں اور سابقہ تجربات کے پیش نظر پورے شہر میں ڈینگی سے بچاﺅ کےلئے ضروری سپر ے کا سلسلہ بھی شروع کیا گیا ہے ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔