Pages - Menu

پیر، 8 ستمبر، 2014

ٹریفک پولیس نے اپنی ڈیوٹی چھوڑ کر شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکے لگا لئے

بورے والا: ٹریفک پولیس نے اپنی ڈیوٹی چھوڑ کر شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکے لگا لئے ۔لاری اڈہ ، کالج روڈ ،چونگی نمبر پانچ اندرون شہر ٹریفک حاد ثات میں اضافہ اور جام ہو نے سے گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگنے لگ گئیں۔تفصیلات  کے مطابق ٹریفک پولیس کے کانسٹیبل اور افسران ڈی ایس پی ٹریفک پولیس وہاڑی کی جانب سے جاری کر دہ ٹریفک پلان پر ڈیوٹی کرنے کی بجائے اپنی مالی حرص کو پورا کر نے کےلئے لاری اڈہ کالج روڈ، گول چوک، چونگی نمبر5 سے اپنی ڈیوٹی چھوڑکر شہر میں داخل اور باہر نکلنے والی شاہراﺅں پر ناکے لگا کر کھڑے ہو جاتے ہیں اور وہاں سے گزر نے والے ٹرکوں، ٹرالو  ،ٹریکٹر ٹرالیوں اور موٹر سائیکل وغیر ہ کو روک کر چالان کرنے کی آڑ میں اپنی خواہشات کو پورا کر تے ہوئے دیکھائی دیتے ہیں جس سے لاری اڈہ میں بے ہنگم ٹریفک کو کنٹرول نہ ہونے سے حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے کالج رو ڈ، چونگی نمبر 5پر ناجائز اڈے قائم ہو چکے ہیں جو ٹریفک میں رکاوٹ کا باعث بنتے ہیں بوریوالا کے شہری سماجی ،تنظیموں اور ینگ لائر ز فورم کے صدرمہر افتخار ،سمیع اللہ جان ایڈوکیٹ محمد ضیاءایڈوکیٹ نے متعلقہ اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیاہے ۔

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔