بورے والا: ڈکیتی کی وار دات میں چھینا گیا موٹر سائیکل دیہاتیوں نے علاقہ کی ناکہ بند ی کرکے بارہ گھنٹے بعد موٹر سائیکل سمیت قابو کر کے پولیس کے حوالے دے دیا واقعات کے مطابق چک نمبر273ای بی کارہائشی محمد الطا ف آرائیں مو ٹر سائیکل پر سوار ہو کر کھیتوں کو پانی لگانے کےلئے جا رہا تھاکہ راستہ میں نا معلوم ڈاکوﺅں نے گاﺅں کے باہر کچھ فاصلے پر روک کر موٹر سائیکل چھین لیا دیہاتیوں نے 15پر فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی ڈی ایس پی ذوالفقار علی سندرانہ ایس ایچ اوچوہدری محمد افضل اور چوکی انچارج یوسف بھٹی موقع پر پہنچ گئے فوری ناکہ بند ی کر دی گئی ڈاکو موٹر سائیکل سمیت چک نمبر 243ای بی میں غائب ہو گئے دیہاتیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت چک نمبر 243ای بی کے تمام داخلی و خارجی راستوں اور قریبی اڈوں کی ناکہ بند ی کر کے وہاں پر اپنے آدمی بٹھا دیئے ڈاکو آج اسی سرقہ باالجبر موٹر سائیکل پر سوار ہو کر اپنے دیگر ساتھیوں جو کہ 125کالے رنگ کی موٹر سائیکل پر سوار تھے اسے فروخت کرنے کےلئے بوریوالا شہر کی طر ف آرہے تھے کہ اڈہ مانا موڑ پولیس چوکی کے نزدیک دیہاتیوں نے انہیں پہچان لیا اور ڈاکو کو موٹر سائیکل سمیت قابو کر کے اڈہ مانا موڑ پولیس چوکی کے حوالے کر دیا جبکہ دیگر ڈاکو 125پر موقع سے فرار ہو گئے ۔بتایا جاتا ہے کہ ڈاکو گینگ کا سرغنہ لالہ جٹ عرف مانی سکنہ 243ای بی ہے اس گینگ میں دس کے قریب افراد شامل ہیں یہ گینگ علاقہ چوکی تاجپورہ میں ڈکیتی کی درجنوں وارداتیںمیں پولیس کو مطلوب تھا ،اس گینگ نے علاقہ بھر میں لوگوں کا سکو ن غارت کر رکھا تھا پولیس مصروف تفتیش ہے ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔