بورے والا: مسلم لیگ (ق)کے ضلعی صدر چوہدری احسان اللہ چیمہ نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہسپتال وہاڑی میں 7معصوم بچوں کی ہلاکتیں حکومت کےلئے لمحہ فکریہ اور گڈ گورنس کی منہ بولتی تصویر ہے اور ڈاکٹر اور نرس کی معطلی کا فی نہیں اس واقعہ کے تمام ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ ہسپتال کے آئی سی یووارڈ میں داخل پھول کلیوں جیسے معصوم بچوںکے علاج کے دوران انتظامیہ نے غیر ذمہ دار ی غفلت اور لاپرواہی کا مظاہر ہ کیا ہے اس میں صر ف ڈیوٹی ڈاکٹر نرس کو معطل کرنا کا فی نہیں ہے بلکہ ذمہ دار ان ای ڈی او ہیلتھ ڈی ایچ او سمیت دیگر تمام ضلعی افسران کو معطل کر کے ان کے خلاف انکوائری کی جائے اور ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے چوہدری احسان اللہ چیمہ نے جاں بحق ہونے والے بچوں کے ورثاءسے اظہار ہمدرد ی اور تعزی کا اظہار کیا ہے
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔