بورے والا: لاری اڈہ میں جگا ٹیکس نہ دینے پر ٹرانسپورٹروں کے ایک گروپ نے فیصل آباد جانے والی اے سی کوچ کے شیشہ توڑ دیئے اور کنڈیکٹر کو تشدد کا نشانہ بنادیا لاری اڈہ میں جگا ٹیکس کی وصولی پر متعدد لڑائیاں ہو چکی ہیں ۔ تفصیلا ت کے مطابق نذ یر احمد سکنہ فورٹ عباس جو کہ اے سی گاڑی نمبری 8544ایل ایکس جے پر بطور کنڈیکٹر کام کر تا ہے گذشتہ روز وہ اپنی اے سی کوچ پر سواریوں کے ہمراہ لاری اڈہ بوریوالا سے فیصل آباد کی طرف جا رہا تھا کہ تارہ آئل مل کے نزدیک اختر رشید گجر نے اپنے دیگر مسلح ساتھیوں کے ہمراہ اسے روک لیا کنڈیکٹر کو زبردستی کوچ سے نیچے اتار کر اس پر تشدد کیا اور بس کے شیشے توڑ دیئے مبینہ ملزمان لاری اڈہ بوریوالامیں زبردستی گزرنے والی گاڑیوں سے بتھہ وصول کرتے ہیں اور نہ دینے والے ٹرانسپورٹروں کی گاڑیاں اور عملہ کو زدو کو ب کر تے رہتے ہیں ۔قبل ازیں ایک ہفتہ میں جگا ٹیکس کی وصولی پر یہ تیسری لڑائی ہو چکی ہے اگر انتظامیہ نے اس کا بروقت سد باب نہ کیا تو مسافروں کی قیمتی جانوں کے ضیاع کا خطر ہ بھی موجود ہے
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔