بورے والا: مسجد میں لکھی مذہبی تحریر پر دو مسالک کے مابین جھگڑا۔ پولیس نے 14افراد کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کےمطابق چک نمبر124 ای بی میں زیر تعمیر مسجد میں لکھی ہوئی مذہبی تحریر پر ایک مسلک کے لوگوں کو اعتراض تھا انہوںنے زبردستی مسجد کی بے حرمتی کرتے ہوئے اس تحریر کو اتارنے کی کوشش کی تو فریقین کے مابین جھگڑا ہو گیا جس میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔ پولیس نے محمد بوٹا گجر سکنہ 124ای بی کی مدعیت میں محمد اسحاق، حق نواز، منور علی، احمد علی، اللہ دتہ، امجد، عابد، عامر، لال دین، احسان سمیت ان کے دیگر پانچ نامعلوم ساتھیوں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتا رکر لیا ہے۔ مقامی پولیس مصروف تفتیش ہے۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔