بورے ولا: پریس کلب میں روزنامہ خبریں کی 22 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ تفصیلات کےمطابق روزنامہ خبریں کی 22ویں سالگرہ کا کیک پریس کلب بوریوالا میں گذشتہ روزسابق سٹی ناظم چوہدری عاشق علی آرائیں نے سینئر صحافیوں ندیم مشتا ق رامے، شاہد اکبر طور، میاں طارق محمود، اصغر علی جاوید، چوہدری اصغر علی جاوید، رانا عبدالوحید، عبدالطیف غزنوی، طاہر اشر ف چوہدری کے ہمراہ کاٹا تقریب میں شامل افرد نے چیف ایڈ یٹر جناب ضیا ءشاہد کی عمر درازی اور خبریں گروپ نیوز پیپر کےلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ خبریں نے ہمیشہ ظلم کے خلاف قلم کا جہا د کیا ہے اور مظلوم کا ساتھ دیا ہے انہوں نے کہا کہ وہ خبریں کے چیف ایڈیٹر جنا ب ضیاءشاہد اور اسکی پوری ٹیم سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ آئندہ ظلم کے خلاف اپنا جہا د جاری رکھیں گے ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔