وہاڑی: ڈسٹرکٹ ہےڈ کوارر ہسپتال وہاڑی کے چلڈرن آئی سی یو وارڈ میز ڈاکٹر اور سٹاف کی مبینہ غفلت سے چار بچوں کی ہلاکت پر ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈیوٹی ڈاکٹر اور سٹاف آئی سی یو وارڈ کی فوری معطلی کا حکم دے دیا ہے اور بچوں کی ہلاکت کی وجوہات کے تعین کے لئے ای ڈی او ہیلتھ وہاڑی ڈاکٹر افضل بشیرکی سربراہی میں تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی ہے جو آج شام تک رپورٹ پیش کرے گی تحقیقاتی کمیٹی میں ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر نعیم صادق ملہی اور ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورےوالا ڈاکٹر محمد اکرم شامل ہیں تحقیقاتی کمیٹی نے چلڈرن آئی سی یو وارڈ کا متعلقہ ریکارڈ قبضہ میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں ڈسٹرکٹ کوارڈ ینیشن آفیسر جواد اکرم کا کہنا ہے کہ تحقیقات غیرجانبدار ہوں گی اور غفلت کے مرتکب سے کوئی رعا یت نہیں کی جائےگی دریں اثنا وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر خواجہ سلمان رفیق ، وزیر اعلیٰ پنجاب کی معا ئنہ ٹیم کے چیئرمین محمد عرفان اور ڈی جی ہیلتھ پنجاب زاہد پرویز نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی کے چلڈرن آئی سی یو وارڈ کا معائنہ کیا اور بچوں کی ہلاکت کے حوالہ سے وجوہات کے تعین کیلئے تحقیقات کیں ٹیم نے جاں بحق ہونے والے بچوں کے ورثاء سے بھی ملا قات کی اور ان سے بھی اس حوالہ سے معلومات حاصل کیں اس موقعہ پر ڈی سی او جو اد اکرم ،ڈی پی او صادق علی ڈوگر ، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر افضل بشیر نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی معائنہ ٹیم کے چیئرمین کو تحقیقا ت کے سلسلہ میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کر تے ہوئے بتایا کہ چلڈر ن آئی سی یو وارڈ میں صرف چار بچوں کی ہلا کت کی تصدیق ہوئی ہے آئی سی یو کے ریکارڈ کے مطابق اُس وقت وارڈ میں کل چودہ بچے داخل تھے جن میں سے چار جاں بحق ہو گئے اور با قی دس بچے زیرعلاج ہیں جنہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر خواجہ سلما ن رفیق نے جاں بحق ہونے بچوں کے لواحقین سے ملا قات کی اور ان سے اظہار تعز یت کیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے ان کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کر تے ہوئے یقین دلا یا کہ اگر اس واقعہ میں کسی کی بھی غفلت ثابت ہوئی تو اسے قرار واقعی سزا دی جا ئے گی اس موقعہ پر ایم پی اے میاں ثاقب خورشید ، ایم پی اے چودھری یوسف کسیلیہ ، ایم پی اے مسزِ شمیلہ اسلم سماجی رہنمانوشین ملک، سجا د خان کھچی بھی موجود تھے ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔