Pages - Menu

ہفتہ، 6 ستمبر، 2014

یوم دفاع پاکستان کے موقع پر میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر کے مزار پر خصوصی تقریب منعقد ہوئی


بورے والا: یوم دفاع پاکستان کے موقع پر نواحی گاؤں 253 ای بی طفیل آباد میں میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر کے مزار پر خصوصی تقریب منعقد ہوئی پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے گیریثر ن کمانڈر اوکاڑہ بریگیڈئر محمد فاروق کی قیادت میں حاضری دی چیف آف آرمی سٹا ف کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ،ضلعی حکومت کی طر ف سے ڈی سی او وہاڑی جواد اکرم ڈی پی او وہاڑی صادق علی ڈوگر اور اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا سیف اللہ ساجد نے مزار پر چادر یں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کی ،اس موقع پر مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی وفاقی پارلیمانی سیکرٹری سید ساجد مہدی سلیم ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری یوسف کسیلیہ ،پنجا ب رجمنٹ کے میجر کامران ،کیپن فہد رحمان جنجو عہ اور میجر طفیل شہید کے بھتیجے چوہدری ضیا ءاختر گوجر بھی ان کے ہمراہ تھے الائیڈ سکول بوریوالا کے پرنسپل ندیم اقبا ل کی قیادت میں ننھے منھے طلباءنے فوجی بینڈ کے ہمراہ مزار پر سلامی اور پھول چڑ ھائے بعد ازاں پنجاب کالج کے طلباءنے بھی مزار پر سلامی دی ۔طفیل شہیدویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام میجر طفیل شہید سٹیڈیم میں جذبہ شہادت کے موضو ع پر منعقد ہ تقریب میں بریگیڈ ٹر محمد فاروق مہمان خصوصی تھے صدارت ڈی سی ا و وہاڑی جواد اکرم نے کی۔ اس موقع پر ڈی پی او صادق علی ڈوگر اسسٹنٹ کمشنر سیف اللہ ساجد ،تحصیلدار رانا اعجاز احمد خان ،چوہدری محمد سرور گوجر ،ڈی ایس پی عبدالمجید چشتی ،ممبر قومی اسمبلی ساجد شاہ ، ایم پی اے چوہدری محمد یوسف کسیلیہ کے علاوہ تعلیمی اداروں کے سرابراہان اور سینکڑوں شہری بھی موجود تھے مہمان خصوصی بریگیڈیئر محمد فاروق نے خطاب کرتے ہوئے کیا کہ جس قوم میں میجر جیسے عظیم سپوت ہوں اسے دشمن کبھی شکست نہیں دے سکتا انہوں نے کہا کہ چونڈہ کے محاذ پر دنیا کی سب سے بڑی ٹینکوں کی لڑائی لڑی گئی جس میں لوگوں نے انے جسم پر بم باند ھ کر جذبہ شہادت کے تحت بھارت کے عزائم ناکام بنا دیئے ایسے گمنام شہداءبھی آج نذرانہ عقید ت کے مستحق ہیں ۔ سید ساجد مہدی سلیم اور چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پور قوم 1965کے جذبے کے تحت آج بھی مسلح افواج کے ساتھ ہے اور ضر ب عضب میں مصروف ہے انشاءاللہ ہم ملک و قوم کے دفا ع کو مضبوط بنانے میں کوئی دقیقہ فر گذاشت نہیں کریں گے زندہ قو میں اپنے شہید وں کو ہمیشہ یاد رکھنی ہیں پاکستان کا دفاع مضبوط ہو چکا ہے ہمارا دشمن ہماری طر ف میلی آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھ سکتا تقریب میں سکولوں کے ننھے منھے طلباءطالبات نے ملی ترانے پیش کر کے خوب داد حاصل کی۔

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔