بورے والا: تحصیل بورے والا میں طوفانی بارش اور کرنٹ لگنے سے دو افراد ہلاک ہو گئے ۔ واقعات کے مطابق گذشتہ روز ہونے والی طوفانی بار ش کے باعث گھر کی دیوار گرنے سے چک 333ای بی نیامت اللہ ارائیں او ر موضع سلدیرا میں گھر کے کمر ے میں کرنٹ لگنے سے 8سالہ بچی اقراءمحمود سلدیر ا جاں بحق ہو گئے حکومت پنجا ب کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سیف اللہ ساجد نے مذکورہ گھرانوں میں جا کر ان کے ورثاءسے اظہار تعزیت کیا اور فاتح خوانی کی انہوںنے ورثاءکو یقین دلایا کہ وزیر اعلیٰ پنجا ب کی ہدایت کے مطابق ان کی پانچ پانچ لاکھ روپے کی مالی امداد کےلئے حکومت کو سفارش کی جاری ہے ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔