بورے والا: آتشیں اسلحہ سے مسلح دو ملزمان نے محنت کش سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل اور نقدی چھین لی اور فرار ہو گئے ۔ 15 پر کال چلتے ہی پولیس نے ملزموں کا تعاقب کر کے موٹر سائیکل برآمد کر لی تاہم ملزمان فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق موضع مراد علی کا محمد عمران شام پونے سات بجے اڈہ مراد علی سے موٹر سائیکل یاماہا نمبر8573- VRG پر سوار ہو کر اپنے گھر بستی وسیراں والی جارہا تھا کہ راستہ میں ڈکیتی کی نیت سے چھپے ہوئے دو ملزمان با پ بیٹے محمد عامر اور اسکے والد عاشق نے اس پر پستول تان لیا اور کہا کہ مزاحمت کی تو جان سے مار دیں گے ملزمان موٹر سائیکل اور نقدی لوٹ کر فر ار ہو گئے عمران نے 15 پر کال کی تو پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزمان کا تعاقب کر کے ان کے گھر سے موٹر سائیکل برآمد کر لی مگر ملزمان بھاگ جانے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے زیر دفعہ 392ت۔ پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔