بورے والا: سپریم کور ٹ آف پاکستان کے جج مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار اور مسٹر جسٹس محمد اطہر سعید پر مشتمل دو رکنی بنچ نے الطا ف احمد بنام محمد انور وغیرہ 1095/14CP اور الطاف احمد بنام برکت علی وغیرہ اور1096/14CP میں لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے فیصلے کے خلاف سول پٹیشن سماعت کےلئے منظور کر تے ہونے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے آئندہ سماعت پر دونوں فریقین اپنا اپنا موقف سپریم کورٹ کے سامنے پیش کریں اور تا حکم ثانی جائیداد متنازعہ کی موجودہ صورتحال بحا ل رہے ۔ تفصیلا ت کے مطابق بوریوالا چک 187ای بی گگومنڈی کے الطاف احمدنے اپنے کونسل گل زریں کیانی ایڈوکیٹ سابق اے ایس سی کے ذریعہ دائر رٹ میں مﺅقف اختیار کیا کہ سائل کے والد احمد نواز نے 1983 میں چک 187ای بی میں ایک کاٹن فیکٹر ی خریدی تھی جو کہ زرعی رقبہ خرید نہ کیا تھا اس لئے اس پر حق شفعہ نہ ہو سکتا ہے مگر لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے اس کے مخالفین محمد انور اور برکت علی وغیر کی طر ف سے دائر حق شفع کا فیصلہ ان کے حق میں 305/14کر دیا تھا ۔اس فیصلے کے خلاف الطاف احمد نے سپریم کورٹ میں سول پٹیشن دائر کی تھی جس پر عدالت عظمیٰ نے اسے سماعت کےلئے منظور کر تے ہوئے لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے فیصلہ کو کالعدم قرار دے کر فریقین کو آئندہ سماعت کےلئے نوٹس جاری کر دیئے۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔