بورے والا: آئین کے آرٹیکل 19 اے کے تحت ہر شہری کو معلومات تک رسا ئی کا بنیادی حق حا صل ہے قا نو ن کے تحت ضلع کا ہر محکمہ پبلک انفا رمیشن آفیسر مقر رکرے گا ۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے تحصیل بورے والا میں DTCE اورUSAID کے تعاون سے قانون حق معلومات را ئٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ سے آگا ہی کے سلسلہ میں ایک تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس ورکشاپ میں کپیسٹی بلڈنگ سپیشلسٹ غلام مصطفی سنگراسی نے اس قا نو ن کے بارے میں بتایا کہ اس قانو ن کے تحت ہر شہری اداروں سے معلومات حاصل کر سکتا ہے اس قانون کے تحت ضلع کے ہر محکمہ نے اپنے پبلک انفا رمیشن آفیسر مقر ر کرتے ہیں جن سے تحریری درخواست دے کر شہر ی معلومات حاصل کرسکتے ہیں اس ورکشاپ میں سول سوسا ئٹی بار ایسوسی ایشن، پر یس کلب، عبدالرؤف چوہدری، ظفرعلی چوہدری، ملک اسلم اور ناظمین، سابق کو نسلرز اور دیگر افراد نے شرکت کی ان کے علاوہ سوشل ویلفئیر ، ایجو کیشن ، ہیلتھ کے محکمہ جا ت کے انفارمیشن آفیسرز نے بھی شرکت کی ۔ عبدالرؤف چوہدری نے بتا یا کہ ضلع وہا ڑی میں محکمہ جا ت نے انفا رمیشن دینا شروع کردی ہے ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔