Pages - Menu

جمعہ، 12 ستمبر، 2014

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی کال پر چلڈرن کمپلیکس میں آٹھ بچوں کی ہلاکت پر ڈاکٹرز اور عملہ کے خلاف مقدمہ درج کئے جانے کے خلاف ضلع وہاڑی کے سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی ہڑتال

بورے والا: پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع وہاڑی کی کال پر چلڈرن کمپلیکس وہاڑی میں آٹھ بچوں کی ہلاکت پر ڈاکٹرزاور عملہ کے خلاف مقدمہ درج کئے جانے کے خلاف تحصیل بورےوالا سمیت ضلع وہاڑی کے سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی ہڑتال،ہڑتال کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز چلڈرن کمپلیکس وہاڑی میں مبینہ طور پر وینٹی لیٹر خراب ہونے سے آٹھ نو مولود بچوں کی ہلاکت کے بعد پولیس کی جانب سے میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی ڈاکٹر محمد اشرف سمیت دیگر ڈاکٹرز اور عملہ کے خلاف مقدمہ کے اندراج پر ضلع وہاڑی کے ڈاکٹرز نے احتجا ج کرتے ہوئے اس غیر قانونی مقدمہ کو خار ج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں پاکستا ن میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع وہاڑی کی کال پر آج بورے والا سمیت ضلع بھر کے سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے احتجاجاََ آﺅٹ ڈور بند رکھے جس کی وجہ سے ہزاروں مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر ڈاکٹر سجاد احمد ڈھلوں کی زیر صدارت ایک ہنگامی اجلاس ہوا جس میں تحصیل صدر بوریوالا ڈاکٹر سیف اللہ خاں، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد اعظم میاں اوایگزیکٹو کمیٹی کے دیگر ممبران نے شرکت کی اجلاس میں پولیس کی جانب سے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے خلاف بچوں کی ہلاکت کے مقدمہ کو سراسر غیر قانونی قرار دیا گیا اور اس امر کا اظہار کیا گیا کہ بچوں کی ہلاکت سب کےلئے انتہائی قابل افسوس ہے تاہم کسی بھی ڈاکٹر یا عملہ کے خلاف اُسکی پیشہ وارانہ ڈیوٹی میں کوتاہی یا غفلت معاملات میں پولیس کسی بھی طور پر براہِ راست مداخلت کا اختیار نہیں رکھتی بلکہ ایسے واقعات کی تحقیقات ہیلتھ کمیشن کی ذمہ داری ہے ہیلتھ کمیشن ہی ذمہ داران کی سزا یا جزاءکا تعین کر سکتا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پولیس کی طر ف سے مقدمات درج کرکے ڈاکٹرز کو ہراساں اور پریشان کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ جب تک ڈاکٹرز اور عملہ کے خلاف یہ غیر قانونی مقدمہ خارج نہیں کیا جاتا ضلع بھر میں ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری رہے گی ۔


0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔