Pages - Menu

ہفتہ، 13 ستمبر، 2014

کوٹ سبزل سے بوریوالا آنے والی مسافر وین کی لکڑیوں سے لدی بیل گاڑی سے ٹکر، ایک خاتون سمیت تین افراد جاں بحق، 13افراد شدید زخمی


بورے والا: کوٹ سبزل سے بوریوالا آنے والی مسافر و ین کی لکڑیوں سے بھری بیل گاڑی سے ٹکر،ایک خاتون سمیت تین افراد جاں بحق،13افراد شدید زخمی،تفصیلات کے مطابق کوٹ سبزل صادق آباد سے ایک ہی خاندان کے26افراد ویگن نمبر سکھر1380R پر سوار ہو کر بورے والا میں نواحی گاﺅں269 ای بی کے رانا عبدالستار کے جنازے میں شرکت کے لیے آ رہے تھے کہ بورے والا شہر سے8 کلو میٹر دور ملتان روڈ میاںچنوں موڑ کے قریب ویگن سامنے جانے والی لکڑیوں سے لدی ایک بیل گاڑی کے ساتھ روز داردھماکے سے ٹکرا گئی حادثہ میں ہدایت علی ولد عنایت علی ،اللہ دتہ ولد محمدیوسف اور جہان بی بی زوجہ عاشق علی کو ٹ سبزل رحیم یار خان موقع پر جاں بحق ہو گئے جب ریڑھی بان عبدالغفار ولد محمد اقبال سکنہ 523ای بی بوریوالا سمیت 14مسافر زخمی ہو گئے جبکہ دیگر زخمیوں میں نسیم بی بی زوجہ ہدایت علی، ثریا بی بی زوجہ حنیف، رانا محمد خان، زرینہ بی بی زوجہ اصغر علی، شفیقہ بی بی زوجہ منظور احمد، ثمینہ بی بی دختر علی محمد، مختاراں بی بی زوجہ محمد اقبال، فہیم احمد ولد محمد حنیف، محمد الطا ف ولد عبدالغفور، شمائلہ دختر محمد حنیف، بے بی زوجہ محمد سلیم، اللہ دتہ ولد ایوب، رخسانہ بی بی زوجہ محمد خاں زخمی ہو گئے حادثہ کی ا طلاع ملتے ہی ریسکیو 1122، اسسٹنٹ کمشنر سیف اللہ ساجد، تھانہ صدر پولیس اور ڈی ایس پی بوریوالا مہر ذوالفقار علی، ڈی ایس پی ٹریفک راجہ شاہد نذیرجائے حادثہ پر پہنچ گئے اور نعشوں کے علاوہ زخمیوں کو کوسٹر سے نکال کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بوریوالا پہنچایا جہاں فوری ایمر جنسی نافذ کر دی گئی اور ڈاکٹر وں زخمیوں کو ہنگامی طور پر طبی امداد پہنچائی۔


0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔