بورے والا: لکڑ منڈی روڈ پر چارکار سوارڈاکو بیکری سے ہزاروں روپے نقدی اور سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ایف بلاک لکڑمنڈی میں واقع الشبیر بیکرز اینڈ سوئیٹس پر گذشتہ شب گیا رہ بجے کے قریب چار نامعلوم ڈاکو کار پر سوار ہو کر آگئے تین ڈاکو بیکری کے اندر داخل ہو گئے جبکہ ان ایک ساتھی کار میں بیٹھا نگرانی کرتا رہا ڈاکوﺅں نے بیکری کے مالک محمد خاور سے گن پوائنٹ پرآہنی سیف میں پڑی ہوئی سیل کی نقدی آٹھ ہزار روپے اور دیگر سامان جن میں دودھ ،چائے، شیمپو، صابن وغیرہ جن کی مالیت ہزاروں روپے بنتی ہے لوٹ لئے جبکہ ڈاکوﺅں نے بیکری میں داخل ہونے والے گاہکوں اور چوکیدار سے موبائل فون اور نقدی بھی چھین لی اور کار میں بیٹھ کر فرار ہو گئے ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔