بورے والا: تحصیلدار نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر پھل، سبزیاں، دہی مقرر کر دہ نرخوں سے زائد قیمت پر فروخت کرنے والے 25 دوکانداروں کے خلاف مقدمات درج کرکے حوالات میں بند کر دیا۔ تفصیلات کےمطابق ڈی سی او وہاڑی جواد اکرم کی ہدایت پر تحصیلدار پرائس مجسٹریٹ بوریوالا رانا اعجازخان نے گذشتہ روز حکومت کے مقرر کر دہ ریٹوں سے زائد نرخوں پر پھل ،سبزیاں ،دہی و دیگر اشیاءخوردونوش فروخت کرنے والے دوکانداروں ابراہیم ملک ہوٹل وہاڑی بازار بوریوالا، محمد سجاد، رستم سکنہ 289ای بی، عبدالحق، عابد حسین سکنہ 279 ای بی دلدار سکنہ عمر پور، محمد رفیق، محمد عرفان سکنہ گگو منڈی، ارشد سکنہ 187ای بی، عبدالراﺅف سکنہ 199ای بی، منیر حسین سکنہ حبیب کالونی، سردار محمد سکنہ 217ای بی، محمد تنویر اڈاکوارٹر، محمد وسیم سکنہ 217ای بی، علی احمد بستی محمد پورہ، شیر محمد، ملک جاوید، شفیق، شاہد سکنہ چنوں موڑ، محمد آصف ایم بلاک، حاجی مختار مجاہد کالونی،غلام قادر ایم بلاک، ملک رشید، احمد علی وغیر ہ کے خلاف پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات کا اندراج کر کے انہیں جیل بھیج دیا اس موقع پر رانا اعجا ز احمد نے دوکانداروں کو تنبیہ کی کہ اوور چارجنگ کرنے والے دوکانداروں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔