بورے والا: اسسٹنٹ کمشنر سیف اللہ ساجد نے صبح نیلامی کے وقت نیو سبزی منڈی بوریوالا کا دورہ کیا اور سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر نائب تحصیلدار تقی احمد شاہ ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی میاں محمد شہباز ارائیں، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی شیخ محمد یونس، صدر انجمن آڑھتیاں سبزی منڈی حاجی محمد عاشق اور اسسٹنٹ ڈائر یکٹر محکمہ زراعت بوریوالا چو ہدری کلیم نثار بھی ان کے ہمراہ تھے اسسٹنٹ کمشنر نے مارکیٹ کمیٹی کے عملہ کو ہدایت کی کہ وہ طلب اور رسد کے حساب سے کم سے کم نرخ مقر ر کریں اور عام مارکیٹ میں پرائس لیسٹیں آویزاں کروانے اور ان پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ صارفین کو اس کا فائدہ پہنچ سکے ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔