بورے والا: شہر کی نواحی آبادی مرضی پورہ کی گلی نمبر5میں پولیس کے ساتھ مقابلہ میں تین خطرناک ڈاکو ہلاک ہو گئے دو کوگرفتار کر لیا گیا جبکہ ایلیٹ فورس کا کانسٹیبل راﺅ غلام رسول ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے بعد مقامی پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ملتان روڈ پر مرضی پورہ کی گلی نمبر5 کے ایک مکان میں بعض مسلح ڈاکو جن کے پاس آتشیں اسلحہ موجود ہے اور وہ کسی بڑی واردات کی تیاری کر رہے ہیں جس پر ڈی پی او وہاڑی صادق علی ڈوگر کی ہدایت پر ڈی ایس پی بوریولا سرکل ذوالفقارعلی نے مقامی تھانوں کے ایس ایچ اووز اور ایلیٹ فورس کی بھاری نفری کے ہمراہ مذکورہ مکان کا محاصرہ کر کے ڈاکوﺅں کو گرفتار کرنا چاہا تو انہوں نے مکان کے اندر سے پولیس پر فائرنگ کر دی جس کے جواب میں پولیس نے بھی آنسو گیس کے شیل پھینک کر جوابی فائرنگ شروع کر دی اسی اثناءمیں ملزمان مکان کی ایک دیوار کو گرا کر وہاں سے فرار ہونے کی کوشش میں مارے گئے اس دوران ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے ایلیٹ فورس کا ایک کانسٹیبل راﺅ غلام رسول بھی زخمی ہو گیا جس کو طبی امداد کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم اس کی حالت خطرے سے باہربیان کی جارہی ہے ۔ڈاکوﺅں کا تعلق بین الا ضلاعی گینگ سے بتایا جا رہا ہے- دریں اثنا؛ تھانہ ماڈل ٹاﺅن پولیس نے ایس ایچ او تھانہ فتح شاہ ،جہانگیر مترو کی رپورٹ پر گذشتہ شب ہونے والے پولیس مقابلے کے سلسلہ میں تین مارے گئے ملزموں سمیت سات نامعلوم ملزموں کے خلاف زیر فعہ 13-20/65-186-353-324ت ۔ پ مقدمہ درج کر لیا ہے پولیس نے ہلاک ہونے والے تینوں ڈاکوﺅں کو نامعلوم قرار دے کر ان کی نعشیں پوسٹمارٹم کے بعد مردہ خانہ میں رکھوا دی ہیں ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مارے جانے والے ڈاکوﺅں کی شناخت لالہ صغیر عرف کلاشنکوف،رانا اصغرعلی 27روڈ اوکاڑہ ،ذوالفقاروکھڑی سکنہ لاہور کے ناموں سے ہوئی ہے ان کے وارثان نعشیں وصول کرنے کےلئے روانہ ہیں جبکہ گرفتار ڈاکو کے نام محمد صادق ولد محمد افضل ،اعجا ز ولد شمس جودھیانہ بتائے جاتے ہیںجبکہ ان کا تیسرا ساتھی فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔