بورے والا: سرکل پولیس کا پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القر ان کے کارکنوں کی گرفتاری کےلئے کریک ڈاﺅن آٹھ افراد کو گرفتار کر کے ایک ماہ کےلئے نظر بند کر دیا گیا ۔تفصیلا ت کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پر بوریوالا سرکل پولیس نے گذشتہ شب پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القران کے کارکنوں کی گرفتاری کےلئے مختلف جگہوں پر چھاپے مار کر محمد رمضان ،محمد نوید ڈوگر ،اصغر رحمانی ،مرزا وسیم ،محبو ب ،افضل جوئیہ وغیر ہ کو گرفتار کر کے ان کے ایک ماہ کےلئے نظر بندی کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیںدریں اثناءپولیس نے پاکستان عوامی تحریک کے صوبائی جنرل سیکر ٹری چوہدری فیاض احمد وڑائچ کے ڈیرہ پر چھاپہ مار کر ان ذاتی ملازم علی اکبر جٹ کو گرفتار کر لیا ہے ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔