ماناموڑ تا جملیرا روڈ محکمہ شاہرات پنجاب کی مبینہ غفلت کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار - اصلاح احوال کا مطالبہ
بورے والا : ماناموڑ تا جملیرا روڈ محکمہ کی مبینہ غفلت کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ۔ گہرے کھڈوں کی وجہ سے حادثات معمول بن گئے ۔ اصلاح احوال کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق مانا موڑ تا جملیرا روڈ عرصہ دراز سے محکمہ ہائی وے ضلع وہاڑی کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کی بناءپر جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ چکا ہے ۔ محکمہ کی جانب سے سالانہ مرمت نہ ہونے کی وجہ سے سڑک میں جا بجا گہرے کھڈے پڑ چکے ہیں جن سے بچتے ہوئے گاڑیاں آپس میں ٹکرا جاتی ہیں جس سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں ۔ معززین علاقہ سعید احمد وٹو، محمد شعیب ، افضل شاہین ، ڈاکٹر محمد اکرم نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ بتایا کہ سڑک کی مرمت بارے متعدد بار محکمہ ہائی وے کے ذمہ داران کے نوٹس میں لایا گیا ہے مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہے ۔ انہوں نے ڈی سی او وہاڑی سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔
پنجاب میں غیر ملکی امداد کے حصول کے لئے مخلوط نظام
تعلیم کے معاہدہ پر عملدرآمد کو روکا جائے ۔ ماہرین تعلیم
بورے والا : معروف ماہر تعلیم محمد رفیق اور ٹیچر راہنما قاسم محمود نے
اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ پنجاب میں غیر ملکی امداد کے حصول کے لئے
برطانوی عیسائی ماہرین تعلیم مائیکل باربر اور ریمنڈ کے ساتھ مخلوط نظام
تعلیم کے معاہدہ پر عملدرآمد کو روکا جائے گا۔ اس سیکولر نظام تعلیم سے مر
داور عورت میں تمیز ختم کرنے کی کوشش کی گئی ہے جو اسلامی احکام اور اخلاقی
اقدار کے منافی ہے۔ حکومت پنجاب نے اپنے جاری کر دہ نوٹیفیکیشن میں آئندہ
پنجاب میں صرف مخلو ط نظام تعلیم کے تحت پرئمری سکولوں میں صرف خواتین
اساتذہ کو بھرتی کرنے کاجو فیصلہ کیا ہے ہم اسکی مذمت کرتے ہیں ۔ انہوں نے
کہا کہ اساتذہ کی اتفاقیہ اور استحقاقیہ رخصت پر پابندی کا مقصد بھی یہی ہے
کہ اساتذہ چھٹیاں لے کر احتجاج کے لئے سڑکوں پر نہ آسکیں ۔ انہوں نے مزید
کہا کہ ملک کے باقی تینوں صوبوں میں انگلش میڈیم اور مخلوط طرز کے پرائمری
تعلیمی نظام نا قابل عمل اور ناقابل نفاذ قرار دے کر یکسر مسترد کر دیا گیا
ہے ۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ متذکرہ بالا نظام تعلیم کا نوٹیفیکیشن واپس نہ
لیاگیا تو پنجاب بھر کے اساتذہ کرام اور طلباءطالبات اور علماءکرام تیونس ،
مصر اور لیبیا جیسا انقلاب لانے کے لئے دفاع پاکستان کونسل کے پلیٹ فارم
سے اپنے احتجاج کا آغاز کریں گے ۔
نامعلوم چور موٹر سائیکل چوری کرکے فرار
بورے والا : نامعلوم چور موٹر سائیکل چوری کرکے فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق لیاقت علی خاں سلدیرا سکنہ شاہ فیض پارک بورے والا گذشتہ روز اپنی موٹر سائیکل نمبریVRK-1832 پر سودا سلف خریدنے کے لئے کالج روڈ پر آیا اور موٹر سائیکل دکان کے باہر کھڑی کر کے اندر چلا گیا تو نامعلوم چور موٹر سائیکل لے کر فرار ہو گئے ۔ تھانہ ماڈل ٹاﺅن پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
مسلم لیگ (ن) ضلع وہاڑی یوتھ ونگ کے صدر منظور برکت ماڑی والا کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں
بورے والا : مسلم لیگ (ن) ضلع وہاڑی یوتھ ونگ کے صدر منظور برکت ماڑی والا کی ہمشیرہ مختصر علالت کے بعد احاطہ شاہنواز میں انتقال کر گئیں ۔ مرحومہ کی نماز جنازہ حاجی برادرز آئل ملز505ای بی روڈ میں ادا کی گئی ۔نماز جنازہ میں مسلم لیگ (ن) کے ضلعی نائب صدر سردار عقیل احمد شانی ڈوگر ، ضلعی صدر پیپلز لیبر بیورو محمد صدیق بھلر ، بزرگ مسلم لیگی راہنماءچاچا محمد اسلم ، مسلم لیگ یوتھ ونگ کے تحصیل صدر رانا سعید احمد ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد سرور ، سٹی جنرل سیکرٹری شاہد نواب خاں،انجمن تاجران جوئیہ روڈ کے صدر محمد یاسین بھٹی ، محمد بوٹا قریشی معروف شاعر محمود غزنی اور دیگر نمائندہ شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ مرحومہ کی رسم قل خوانی آج مورخہ 18فروری بروز سوموار صبح ساڑھے نو بجے جامعہ مسجد مدنی احاطہ شاہنواز میں ادا کی جائے گی۔

0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔