Pages - Menu

جمعرات، 17 اپریل، 2014

وزیراعظم کی طرف سے بے روزگار نوجوانوں کو روز گار کی فراہمی کےلئے یو تھ بزنس سکیم کا اجرا کیا گیا ہے ۔ نیشنل سینئر کوارڈی نیٹر عقیل نجم ہاشمی

بور ے والا: وزیر اعظم یوتھ بزنس لون کے نیشنل سینئر کوارڈی نیٹر عقیل نجم ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے بے روزگار نوجوانوں کو روز گار کی فراہمی کےلئے الیکشن میں جو وعدہ کیا تھا یو تھ بزنس سکیم کے تحت اس کی تکمیل کی جا رہی ہے پہلے مرحلہ میں 6ہزار نوجوانوں کو قرضہ کی پہلی قسط دی جا رہی ہے جبکہ اس سلسلہ میں دوسری قرعہ اندازی ایک ہفتے کے اندر کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل مین برانچ بوریوالا کے دورہ کے موقع پر مقامی صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا اس مو قع پر بنک کے مینجر راﺅ نعیم احمد ،اپریشن مینجر شاہد نوید ،عبدالغفار،چوہدری غلا م رسول اور راﺅ عثمان محمود سمیت دیگر عملہ بھی موجود تھا۔عقیل نجم ہاشمی نے بتایا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی خواہش ہے کہ پاکستانی معیشت کو مضبوط بنا کر عالمی منڈیوں تک رسائی حاصل کی جاسکے اور نوجوانوں کی اس قابل بنانے کےلئے پروگرام کی چیئر پرسن محترمہ مریم نواز میدان عمل میں اتری ہیں آئیندہ چند سالوں کے اندر نوجوان خود دوسروں کو نوکریاں دینے کے قابل ہو جائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ آسان شرائط پر ایک لاکھ سے پانچ لاکھ تک بلا سو د قرضہ سکیم کا اجرا ءمئی کے پہلے ہفتے میں کیا جا رہا ہے جس کے تحت بلا تخصیص لوگوں کو قرضے دیئے جائیں گے جو کہ تین سال میں واجب الادا ہونگے وفاقی حکومت نے اس سلسلہ میں 10ارب روپے مختص کئے ہیں عقیل نجم ہاشمی نے کہا کہ بوریوالا نیشنل بنک کی طرف سے یوتھ بزنس لون سکیم کے تحت 130نوجوانوں کو قرضے دیئے گئے ہیں انہوں نے بوریوالا نیشنل بنک کی کار کر دگی کو سراہا اور کہا کہ قرعہ اندازی میں کامیاب نواجوانوں کو بہت جلد قرضہ کو پہلی قسط فراہم کی جا رہی ہے

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔