بورے والا: آتشیں اسلحہ سے مسلح دس سے زائد ملزموں نے علی الصبح وہاڑی بازار میں اے ایس پی ہاﺅ س کے سامنے ایک مکان اور دوکان پر قبضہ کی کوشش میں اندھا دھند فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلا دیا پولیس تھانہ ماڈل ٹاﺅن نے چار ملزموں کو اسلحہ اور کار سمیت قابو کر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔واقعات کے مطابق وہاڑی بازار ہاﺅ سنگ سکیم میں واقع مکان اور دوکان کی ملکیت کے سلسلہ میں شفقت رسول اور آصف رفیق مغل پارٹی کے ما بین کئی ماہ سے تنازعہ اور مقدمہ بازی چل رہی ہے آج صبح چھ بجے آصف رفیق پارٹی کے دس سے زائد مسلح کار سوار ملزموں نے مذکورہ دوکان کے تالے توڑ کر قبضہ کر نے کی کوشش کی تو مالک مکان شفقت رسول وغیر ہ نے انہیں اینٹیں مارنا شروع کر دیں جس پر ملزموں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی فائرنگ سے بازا ر میں خوف و ہراس پھیل گیااے ایس پی بوریوالا آصف احمد بگھیو بھی اپنے گھر سے باہر نکل آئے اور فور ی طو ر پر ماڈل ٹاﺅن پولیس کی نفری کو طلب کر لیا ۔پولیس نے موقع سے چار افراد بشیر احمد ڈھڈی کار ڈرائیور کو کار نمبر F.D.T-707سمیت اور سہیل چشتی سکنہ چک 427ای بی بشیر حسین سکنہ چک 37کے بی اور اللہ دتہ ولد فتح محمد سکنہ موضع مہر و بلوچ کو اسلحہ سمیت قابو کر لیا جبکہ دیگر ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس تھانہ ماڈل ٹاﺅن نے زیر دفعہ 149-148-324ت۔پ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔