Pages - Menu

جمعہ، 18 اپریل، 2014

ٹی ایم اے کی کاروائی نہ ہونے سے 70سے زائد غیر قانونی ہاﺅسنگ سکیموں میں تر قیاتی کام اور پلاٹوں کی خریدو فروخت کا سلسلہ جاری

بورے والا: ٹی ایم اے کی کاروائی نہ ہونے سے 70سے زائد غیر قانونی ہاﺅسنگ سکیموں میں تر قیاتی کام اور پلاٹوں کی خریدو فروخت کا سلسلہ جاری۔کیبل، سائن بورڈ زاور پمفلٹوں پر عوام کو سہانے خواب دیکھا کر لوٹنے کا سلسلہ جاری ۔ واپڈا، سوئی گیس حکام بھی ان ٹاﺅنوں میں اپنی لائنیں بچھا کر حکومت کو کرڑوں کانقصان پہنچا رہی ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق بوریوالا شہر، گگومنڈی و دیگر نواحی علاقوں میں پرائیویٹ ڈویلپروں نے ٹی ایم اے اور محکمہ مال کی مبینہ سرپرستی میں 70کے قریب پر ائیویٹ ہا ﺅ سنگ سکیمیںزرعی رقبہ پر بنائی ہوئی ہیں اور ان ہاﺅسنگ سکیموں کو ٹی ایم اے کے پاس ابھی تک رجسٹرڈ نہیں کروایا گیا ہے بڑے بڑے سائن بورڈوں کیبلز اور پمفلٹوں میں اشتہار بازی کی جار ہی ہے جس میں شہر یوں کوتمام بنیادی سہولتوں کے سہانے خواب دیکھا کر پلاٹوں کی خریداری کےلئے مائل کیا جا رہا ہے پلاٹ فروخت ہونے کے بعد ہا ﺅ سنگ کالونیوں کے مالکان پارکس اور سٹرکوں کا رقبہ بھی فروخت کر دیتے ہیں اور چند گھر تعمیر کر کے ان ٹاﺅنوں میں ترقیاتی کام ٹی ایم اے ،واپڈا ،سوئی گیس اور پبلک ہیلتھ سے سرکاری فنڈز سے کر وائے جار ہے ہیں جس سے حکومت کو کرڑوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے ۔ڈیفنس ویو ہاﺅ سنگ سکیم کے مالکان نے اپنی غیر منظو ر شدہ ہاﺅ سنگ سکیم سے گزرنے والے سرکاری کھال کے رقبہ کو اپنے پلاٹوں میں ظاہر کر کے درجنو ں شہریوں فروخت کر دیا اور راتوں رات سرکاری کھالیں کو گراد یا گیاچک نمبر505ای بی اور دیگر دیہات کے کسانوں نے اس پر شدید احتجاج کر تے ہوئے ٹی ایم اے اور محکمہ مال سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے بوریوالا کے شہریوں محمد سرور ،محمد سلیم ،محمد افضل ،افتخار احمد و دیگر نے وزیر اعلیٰ پنجا ب و ڈی سی او وہاڑی سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔