بورے والا: ضلع وہاڑی میں سی این جی اسٹیشنز پرگیس کی قیمت اوگراکی جانب سے مقررہ کر دہ نرخوں سے زائد وصول کی جانے لگی گیس کی مقررہ کر دہ قیمتوں پر حکومتی کنٹرول نہ ہونے سے لائینوں میں لگے شہری اور گاڑیوں کے مالکان لٹنے پر مجبور ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان آئل اور گیس ریگولیٹر ی اتھارٹی نے سند ھ ، پنجا ب اور پو ٹھو ہار ریجن میں سی این جی اسٹیشن پر گیس کی عام گاہک کو فی کلو گرام قیمت فروخت اخراجا ت بمعہ منافع66.14 روپے مقر ر کی ہے مگر ضلع وہاڑی میں بوریوالا کے سی این جی اسٹیشنز کے مالکان نے پول کر کے اس کی قیمت 72.43روپے مقرر کر رکھی ہے گاڑیوں کے مالکان جو سی این جی اسٹیشن پر گیس لینے کےلئے ایک لمبی لائن میں لگے ہوتے ہیںاگروہ باری آنے پر اوگرا کی مقرر کر دہ قیمت کا تقاضہ کر یں تو مالکان اسے گیس دینے سے انکاری ہو جاتے ہیں ضلع وہاڑی کی تحصیل بوریوالا میں گیس کی قیمتوں پر حکومتی کنٹرول نہ ہونے سے سی این جی مالکان 6.29روپے فی کلو گرام زائد قیمت پر گیس کو فروخت کر رہے ہیں اس سلسلہ میں سوئی نادرن گیس کے کنزیومر انجینئر محمد ارشد سے فون پر رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ سی این جی اسٹیشن پر گیس کی ٹائمنگ میٹر ریڈنگ ان کی ذمہ داری ہے جبکہ اوگرا کی مقرر کر دہ قیمتوں پر عمل درآمد ڈی سی او وہاڑی اور اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا کی ذمہ داری ہے بوریوالاکے شہر یوں اور ٹرانسپورٹروں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ودیگر اعلیٰ حکام سے مقرر کردہ قیمتوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا ہے ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔