بورے والا: اچھی منصوبہ بندی سے شہر وں کو آباد کر کے ہم اپنے اجتماعی روز مرہ کے مسائل کو حل کر سکتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار ملک عنصر کھوکھر تحصیل آفیسر پلاننگ نے گذشتہ روز میڈیا سے گفتگوکر تے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ ہمارے ہاں پرائیو یٹ اور حکومتی سطح پر ترقیاتی کاموں میں منصوبہ بندی کا فقدان ہے اگر ہم ملک میں شارٹ ٹرم منصوبہ بند ی کی بجائے لانگ ٹرم منصوبے بنائے جائیں تومعاشی بوجھ میں کمی لا کر عوام کو زیادہ سہولتیں میسر کی جاسکتی ہیںاور اس سے شہر میں پینے کے صاف پانی صحت و صفائی ،سیوریج اور تجاوزا ت جیسے مسائل پید انہیں ہوتے انہوں نے کہا کہ ٹاﺅن پلاننگ نئے رولز کے مطابق ہاﺅ سنگ سکیم کےلئے کم ازکم رقبہ 100کنال اوراس سے کم لینڈ سب ڈویژن کی منظوری دی جاتی ہے جس میں پلانر نے گلیاں ،پارکس ،سکول ،ڈاکخانہ ،ڈسپنسری کےلئے چھوڑی جانےوالے پلاٹس کو ٹی ایم کے نام ٹرانسفر کروانا پڑتاہے شہری پریشانی سے بچنے کےلئے کسی بھی ہاﺅ سنگ سکیم میں پلاٹ خریدنے سے پہلے ٹاﺅن یا ہاﺅسنگ سکیم کا سٹیٹس ٹی ایم اے سے کنفرم کر لیںاس موقع پر بلڈنگ انسپکٹر ز ساجد نیا ز ،محمد امجد رحمان ، احسان اللہ ، ٹاﺅن ڈویلپر سابق صدر اسٹام فروش یونین غلام محمد بھٹی اور میاں طارق محمود بھی موجود تھے ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔