بورے والا: تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن لکڑ منڈی اورمچھلی بازار کی سٹرکوں کو مزید چوڑا کر کے ون وے کر نے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ شہر کے اندر ٹریفک کے دباﺅ کو کم کیا جا سکے ان خیالا ت کا اظہار ٹی ایم او بوریوالا رانا محمد شاہد مسلم لیگی رہنماﺅں حافظ رضوان عابد ،سابق سٹی ناظم چوہدر ی محمد عاشق ارائیں ،عدنان ارشاد رامے ،انجمن آڑتھیاں کے اراکین حاجی شاہد پرویز چوہدری محمد طاہر ،ندیم مشتاق رامے ،چوہدری عبدالسلام کے ہمراہ غلہ منڈی کے دورہ پر کیا اس موقع پر ٹی ایم او بوریوالا نے فور ی طور پر غلہ منڈی کی غربی سائیڈ اور لکڑمنڈی کے نالوں کی فور ی صفائی کا حکم دیا اور تاجروں سے کہا کہ وہ تحصیل انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ سیور یج کے بند ہونے جیسے مسائل کو بتدر یج ختم کیا جا سکے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ممبر ان قومی و صوبائی کے تعاون سے مچھلی بازار اور لکڑ منڈی کی توسیع کی جائے گی اور ان کو ون وے بنایا جائے گا تاکہ ٹریفک کے بہاﺅ میں کمی واقع ہو سکے ۔اس مو قع پر ایکسئین ملک منظور احمد ،چیف آفیسر نثار احمد سینٹر ی انسپکٹر محمد خالد و دیگر افسران بھی موجود تھے ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔