Pages - Menu

منگل، 8 اپریل، 2014

دہلی ملتان روڈکو بوریوالا تا گگومنڈی سٹرک کشادہ کر نے والے ٹھیکیدار کی جانب سے زیر تعمیر سٹرک پر پانی کا چھڑکاﺅ نہیں کیا جا رہا ہے

 بورے والا: دہلی ملتان روڈکو بوریوالا تا گگومنڈی سٹرک کشادہ کر نے والے ٹھیکیدار کی جانب سے زیر تعمیر سٹرک پر پانی کا چھڑکاﺅ نہیں کیا جا رہا ہے جس سے سٹرک پر ہر طرف مٹی اور دھول اڑ رہی ہے سٹرک سے اڑنے والی دھول کی وجہ سے گزرنے والی ٹریفک اور شہری شدید مشکلات سے دو چار ہیں حادثات اور سانس کی بیماریاں بڑھنے کا اندیشہ ہے ۔تفصیلات کے مطابق بوریوالا تا گگومنڈی زیر تعمیر سٹرک پر ٹھیکیدار سست روی سے کام کر رہا ہے اور کام کا میعار بھی تسلی بخش نہ ہونے کی وجہ سے سٹرک اور گردو نواح میں دھول ہی دھول اڑ رہی ہے شہر یوں کے مطابق ٹھکیدار سٹرک کے اوپر پانی کا چھڑکاﺅباقاعدگی سے نہیں کر رہا ہے اور نہ ہی کمپریشن رولر ز کی مدد سے کی جارہی ہے ٹھیکیدار رولر اور ڈیز ل کے پیسے بچانے کےلئے وہاں سے گزرنے والی ٹریفک کی مدد سٹرک کی کمپریشن کرر ہا ہے جس سے گاڑیوں کے مالکان کا مالی نقصان ہو رہا ہے اور حادثات اور سانس کی بیماریاں پھیل رہی ہیں اہلیان علاقہ طاہر اشر ف چوہدری، محمد افضل نمبردار ،محمد عربی ،چوہدری محمد یٰسین ، فرید حسین ،وحید گجر ،، سمیع اللہ جان ایڈوکیٹ و دیگر نے ڈی سی او وہاڑی اور پروونشل ہائی کے اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔