بورے والا: پاکپتن کینال سے نکلنے والے راجباہ میں شگاف پڑ گیا سینکڑوں ایکڑ رقبہ زیر آب انتظامیہ نے بروقت کاروائی کر کے دیہات کو زیر آب آنے سے بچا لیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکپتن کینال سے نکلنے والے راجباہ 1R -5L واقع رقبہ چک نمبر 419ای بی میں گذشتہ روز کئی فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا جس سے 4مربع ایکڑ اراضی پر کھڑی گندم کی فصل زیر آب آگئی ۔اطلا ع پر اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا سیف اللہ ساجد اور محکمہ ریونیو کا دیگر عملہ امدادی کاروائیوں کےلئے موقع پر پہنچ گیا اور علانات کروا کر اہل دیہہ سے مشینری، ٹریکٹر کر ا وغیر ہ اکھٹے کر کے اپنی مدد اپنے تحت شگا ف کو پر کرنا شروع کر دیا پانی کا بہاﺅ کم کرنے کےلئے نہر سے پانی کی سپلائی بھی روک دی گئی انتظامیہ نے بروقت کاروائی کر کے قریبی دیہات چک 419ای بی کی دیہی آبادی کو زیر آب آنے سے بچا لیا ہے آخر ی اطلاعات کے مطابق شگاف کو مکمل طور پر پُر کرنے کےلئے امدادی کاروائیاں جاری تھیں
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔