بورے والا: بوریوالا سے ساہیوال جانے والی باراتیوں کی وین میں آتشبازی کے گولے پھٹنے سے آٹھ باراتی شدید زخمی ہو گئے ۔ واقعات کے مطابق باراتیوں سے بھر اے پی وین جس میں آتشبازی کا سامان بھی رکھا ہوا تھا عارفوالا روڈ پر اڈا کوارٹرکے قریب گولے اچانک دھماکے سے پھٹ گئے جس کے باعث اے پی وین میں بیٹھے آٹھ باراتی امیر حمزہ ،یوسف خان ،اسلام خان ،سیال خان ،حسن خان ،عبداللہ خان ،قدیر خان اور امیر خان زخمی ہوگئے جنہیں فور ی طور پر مقامی ہسپتال میں داخل کر وا دیا گیا وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا سیف اللہ ساجد ،تحصیلدار رانا اعجاز احمد خان اور مقامی پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کاروائیوں کی نگرانی شروع کر دی ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔