بورے والا: تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کے ایمرجنسی 115 نمبر پرنجی موبائل فون کمپنیوں سے رابطہ ناممکن، بوریوالا سے کی جانے والی کالیں دیگر شہروں کے ایدھی سنٹرز سے جاملتی ہیں۔ پی ٹی اے اور ڈی سی او وہاڑی سے اصلاح کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کے ایمر جنسی 115 نمبر پر تحصیل بھر کے شہر و گردونواح کے چکوک سے کسی بھی ہنگامی صورتحال، حادثات وغیرہ کی اطلاع کےلئے نجی موبائل کمپنیوں کے نیٹ ورک سے کی جانے والی موبائل کالیںبوریوالا سرکاری ہسپتال میں ملنے کی بجائے دیگر شہروں کے اید ھی سنٹر ز سے جا ملتی ہیں جس سے مصیبت ومشکل میں پھنسے شہریوں کو ایمبولینسز و ڈاکٹرز کی بروقت مددلینے کےلئے شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ تا ہے ۔ بوریوالا کی سماجی و فلاحی تنظیموں و دیگر نمائند ہ افراد نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی، ڈی سی او وہاڑی، ای ڈی او ہیلتھ اور تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال انتظامیہ سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔