بورے والا: گول چوک میں اچانک بجلی کا پول گرنے سے واپڈا سٹی سب ڈویژن کے دو اہلکار شدید زخمی ہو گئے ۔ واقعات کے مطابق گول چوک بوریوالا میں آج صبح آٹھ بجے واپڈا کے دو ملازمین محمد سجا د گیلانی لائن مین اور مطلوب احمد اسسٹنٹ لائن مین بجلی کے پرانے پول پر چڑھ کر تاریں تبدیل کر رہے تھے کہ اچانک پول خستہ حالت کے باعث زمین بوس ہو گیا جس کی زد میں آ کر دونوں اہلکار شدید زخمی ہو گئے لائن مین سجاد گیلانی کی دونوں ٹانگیں ٹو ٹ گئیں ان کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال داخل کر وا دیا گیا ۔ اطلاع ملتے ہی ایس ڈی او ز واپڈ ا رشید الرحمان، بشیر احمد تھراج اور ساجد شاہ دیگر واپڈا اہلکاروں کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور دونوں زخمی اہلکار وں کو پول کے نیچے سے نکال کر ہسپتال پہنچایا گیا ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔