بورے والا: اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا سیف اللہ ساجد نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر سبزی منڈی بوریوالا میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں سبزی منڈی کے داخلی خارجی راستوں پر خو د کار کیمرے نصب کر دیئے گئے ہیں جنہیں مارکٹ کے قائم کر دہ کنٹرول روم میں مانیٹر کیا جارہا ہے اور جس کا با قاعادہ ریکار ڈ ایک ماہ تک محفوظ رکھا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج نیو سبزی منڈی بوریوالا کے اچانک معائنہ کے موقع پر مقامی صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔اس موقع پر تحصیلدار رانا اعجاز احمد خان ،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اور ٹی ایم او رانا شاہد احمد کے علاوہ صدر انجمن آڑھتیاں سبزی منڈی حاجی عاشق علی ارائیں بھی موجو دتھے ۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ نیو سبزی منڈی کے گرد فوری طور پر خار دار تاریں لگا کر غیر ضروری آمد رفت بند کر دی گئی ہے جبکہ سبزی منڈی کی چاردیواری کی تعمیر کےلئے 17لاکھ روپے کا تخمینہ لگا کر منظوری کےلئے ڈی سی او وہاڑی کو روانہ کر دیا گیا ہے انہو ں نے مزید کہا کہ سبزی منڈی میں سبزیاں اور پھل لے کر دوسرے شہروں سے آنے والے ٹرکوں اور بھاری ٹرانسپورٹ کی پارکنگ کےلئے منڈی کے سامنے ریلوے کی اراضی مختص کر دی گئی ہے جہاں محکمہ پولیس ریسکیو1122،محکمہ مال اور سبزی منڈی کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی ڈی ٹیکٹر کے ذریعہ لوڈ شدہ اجناس کی چیکنگ کر ے گی اور کلیئر نس کے بعد مذکورہ گاڑیوں کی لوڈ نگ اور ان لوڈنگ ہو گی اسسٹنٹ کمشنر نے مزید کہا کہ سبزی منڈی میں سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کے عمل کو شفاف بنانے کےلئے باقاعدہ اناﺅ نسمنٹ کی جارہی ہے انہوں نے بتایا کہ آلو کی قیمتوں میں حالیہ خود ساختہ مہنگائی کو کنٹرول کیا جاہا ہے اور منڈی میں آلو کی زیادہ سے زیادہ رسد یقینی بنائی جار ہی ہے۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔