بورے والا: نامعلوم ملزموں نے نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور نعش نہر میں بہا دی ۔پولیس تھانہ صدر نے مقدمہ درج کر کے مقتول کے ورثا ءکی تلاش شروع کر دی تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں چک 523ای بی کے نمبر دار محمد لطیف نے پولیس کو اطلا ع دی کہ راجباہ 6-Lمیں جوڑیاں پلیاں کے قریب ایک نامعلوم نواجوان کی نعش تیر رہی ہے جس کی دائیں اور بائیں کنپٹی سے خون بہہ رہا ہے نامعلوم ملزمان نے ا سے فائر مار کر قتل کر دیا ہے پولیس تھانہ صدر نے نعش نکال کر قبضہ میں لے لی اور پوسٹمارٹم کےلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بوریوالا روانہ کر دی تاحال مقتول کی شاخت نہیں ہو سکی تھانہ صدر پولیس نے نامعلو م ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 302ت۔ پ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی .
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔