Pages - Menu

پیر، 7 اپریل، 2014

ڈی پی ایس انتظامیہ نے ڈویژنل پبلک سکول بوریوالا کی شمالی خستہ دیوار منہدم کر کے اس کی تعمیر نو شروع کر دی

 بورے والا: ڈی سی او وہاڑی جواد اکرم کی ہدایت پر ڈی پی ایس انتظامیہ نے ڈویژنل پبلک سکول بوریوالا کی شمالی خستہ دیوار منہدم کر کے اس کی تعمیر نو شروع کر دی اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا سیکر ٹری ڈی پی ایس سیف اللہ ساجد نے ادارے کے پرنسپل پروفیسر صلاح الدین چوہدری کے ہمراہ تعمیر کے کام کا معائنہ کیا پرنسپل صلاح الدین چوہدری نے بتایا کہ مذکورہ 200فٹ دیوار کی تعمیر پر تین لاکھ 87ہزار روپے لاگت آئے گی انہوں نے بتایا کہ اس دیوار کی خستہ حالی کے باعث اس کا کسی بھی وقت گرنے کا خدشہ تھا جس سے کوئی بھی سانحہ رونما ہو سکتا تھا ،ڈی سی او وہاڑی نے سکول کے معائنہ کے دوران اس کی تعمیر کا حکم دیا تھا جسے شہریوں نے سراہا ہے ۔

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔